الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انتخابی نشان پر فیصلہ محفوظ کرلیا
تمام جماعتوں کی جانب سے درخواستیں موصول ہونے کے بعد انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا فیصلہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن
لاہور:
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جانب سے کرکٹ بیٹ کا انتخابی نشان مانگنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے ترازو کا نشان نہ ملنے پر الیکشن کمیشن کو کرکٹ بیٹ کا انتخابی نشان دینے کی درخواست کی، الیکشن کمیشن نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی دیگرجماعتوں نے انتخابی نشان کے لیے درخواستیں دینی ہیں تمام درخواستیں موصول ہونے کے بعد انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔