برطانوی راج کے دوران پیش آنے والا جلیانوالا باغ واقعہ شرمناک ہے ڈیوڈ کیمرون

ہمیں جلیاں والا باغ کے سانحے کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے، ڈیوڈ کمیرون


ویب ڈیسک February 20, 2013
برطانوی وزیراعظم نے امرتسر میں جلیاں والا باغ میں ہلاک ہونے والوں کی یادگارپرپھولوں کی چادرچڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات لکھے۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کمیرون نے کہا ہے کہ برصغیرمیں برطانیہ کے دورحکومت کے دوران جلیانواالہ باغ فائرنگ کا واقعہ شرمناک ہے۔

بھارتی دروے پر آئے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے امرتسر میں 1919 میں جلیانوالا باغ میں ہلاک ہونے والوں کی یادگارپرپھولوں کی چادرچڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے، ڈیوڈ کمیرون نے لکھا کہ جلیانوالا باغ سانحہ شرمناک اور افسوسناک ہے،ہمیں اس افسوسناک سانحے کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ برصغیر میں برطانوی راج کے دوران 1919 میں برطانوی جنرل ڈائر نے ظلم اور بربریت کی انتہا کرتے ہوئےاپنے فوجیوں کو احتجاج کرنے والوں پرفائرنگ کا حکم دیا تھا اور اس اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں 379 بے گناہ شہری ہلاک ہو گئے تھے اور ہر طرف بے گناہ افراد کی لاشوں کے ڈھیر لگ گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں