عمران خان کی شراب پینے سے متعلق دائردرخواست سماعت کیلئے منظور

نوجوانوں کو فیصلہ کرنے کا اختیار خود ہونا چاہئے کہ ان کے لئے کیا ٹھیک ہے اور کیا غلط، ترجمان عمران خان


ویب ڈیسک February 20, 2013
نوجوانوں کو فیصلہ کرنے کا اختیار خود ہونا چاہئے کہ ان کے لئے کیا ٹھیک ہے اور کیا غلط، ترجمان عمران خان فوٹو : فائل

SIALKOT: بالی ووڈ اداکار عمران خان کی حکومت کی جانب سے شراب پینے کے لئے 25 سال یا اس کے لگ بھگ کی عمر مقرر کرنے پر ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی گئی۔

عمران خان کے ترجمان کے مطابق بالی ووڈ اداکار عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کی تقریباً 60 فیصد آبادی 25 سال سے کم عمر کے افراد پر مشتمل ہے اور وہ مانتے ہیں کہ شراب انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے لیکن نوجوانوں کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار خود ہونا چاہئے کہ ان کے لئے کیا ٹھیک ہے اور کیا غلط،حکومت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرے۔

عمران خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان درخواست منظور ہونے پر کافی خوش ہیں اور انہیں اس قدم کو اٹھانے پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے بھی ہزاروں کی تعداد میں تعریفی پیغامات ملے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں