لوئر دیر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

سیکیورٹی فورسز نے لوئردیر کی تحصیل میدان میں کارروائی کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کر لیا۔


ویب ڈیسک February 20, 2013
سیکیورٹی فورسز نے لوئردیر کی تحصیل میدان میں کارروائی کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کر لیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

MULTAN: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا۔

سیکیورٹی فورسز نے لوئردیر کی تحصیل میدان میں اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور آپریشن کے دوران ایک راکٹ لانچر، 22 راکٹ گولے، 7 فیوز، 3 ٹینک شکن بارودی سرنگیں برآمد کر لیں۔ سیکیورٹی فورسز نے 6 مارٹر گولے، ایک ایس ایم جی، 2 رائفل، 2 مشین گن، سیکڑوں کارتوس اور 10 کلو بارودی مواد اورکیمیکل بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں