قطر میں طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا مولانا فضل الرحمان
طالبان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کی پیشکش میں ضامن بننے کی خبراخبارمیں پڑھی تھی، مولانا فضل الرحمان
جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قطر میں طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
پشاور میں رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی کی جے یو آئی میں شامل ہونے کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طالبان کی جانب سے مذاکرات میں ضامن بننے کی خبر اخبار میں پڑھی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے نہ تو کوئی درخواست کی گئی ہے اورنہ ہی کسی ایجنڈے کا پتہ ہے تو پھر مذاکرات کیسے۔ انہوں نے نے کہا کہ انتخابات رکوانے کے لیے پورے ملک میں بدامنی پیدا کی جارہی ہے۔