ملتان آتش بازی کے سامان میں دھماکہ 2 جاں بحق 9 زخمی

دھوئیں کو فوری طور پر ہٹانے کے لئے کوئی سہولت موجود نہیں ہے


ویب ڈیسک August 04, 2012
ریسکیو حکام ابھی بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، دھوئیں کے بادل موجود ہیں ، فوٹو ایکسپریس

ISLAMABAD: چوک بازار میں آتشبازی کے سامان میں دھماکہ،متعددمکانات کو نقصان ،دو افراد جاں بحق،نو زخمی، ایکسپریس نیوز

یہ دھماکہ ایک مکان کے اندر ہوا جسن میں آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا ، یہ مکان الطاف نامی شخص کا گودام تھا، مکان کے اندر 8 سے 10 افراد اندر دبے تھے ، مکان کے اندر ابھی بھی چھوٹے چھوٹے دھماکے ہورہے ہیں، ساتھ والے مکانات کو بھی خالی کرالیا گیا ، زخمیوں میں ایک 8 سالہ بچی بھی شامل ہے، ایک زخمی کی حالات تشویشناک ہے، باقی زخمیوں کی حالات قدرے بہتر ہے۔


تین د کانوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں کر رکھا تھا ، پچھلی طرف بھی گلی میں آگ لگی تھی ، اس حادثے میں ہونے والے زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا ، زیادہ کوشش کی جارہی تھی کہ آگ کو کنٹرول کیا جائے۔


سی پی اوملتان عامر ذوالفقار نےحسین آگاہی چوک میں آتشبازی کے سامان میں دھماکے کےبعد متعلقہ ایس ایچ اوکومعطل کر دیا ، اپنی بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے ،دھوئیں کے گھرے بادلوں کی وجہ سے ریسکیو کے کام میں مشکالا ت پیش آرہی تھیں ، دھوئیں کو فوری طور پر ہٹانے کے لئے کوئی سہولت موجود نہیں ہے، دس ریسکیو کی گاڑیاں آگ کو بجھا رہی ہیں۔


پچھلے دنوں آپریشن بھی ہوا آتش بازی کے بارے میں لیکن کچھ لوگ چھپ کر اپنے گھر میں کام کرتے ہیں، عینی شاہدین کے مطابق کھلے عام یہاں پولیس کی سرپرستی میں یہ کام جاری ہے، پولیس کے مطابق انہیں عوام کی مدد درکار ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں