کراچی سمیت سندھ بھر میں 8 سے10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی رہے گی

اسلحے کی نمائش پر بھی 60 روز کی پابندی عائد رہے گی


ویب ڈیسک September 14, 2017
محرم الحرم کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔ فوٹو: فائل

محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر قائد سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے باعث سندھ حکومت نے 8 سے 10 محرم الحرام تک کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلحہ ساتھ لیکر چلنے اور اس کی نمائش پر بھی 60 روز کے لئے پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سادہ لباس سیکیورٹی گارڈز بھی اسلحہ ساتھ لیکر نہیں چل سکتے جب کہ پولیس موبائل سے مماثلت رکھنے والی پرائیویٹ گاڑیوں کے استعمال اور محرم الحرم کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں