ایم کیو ایم پاکستان کا مردم شماری دوبارہ کرانے کا مطالبہ

چیف کمشنر محکمہ شماریات نے کراچی کے ایک کڑور 40 لاکھ افراد کو گمشدہ کر دیا ہے، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان


ویب ڈیسک September 14, 2017
لگتا ہے کہ محکمہ شماریات کے چیف کمشنر آصف باجوہ کا تعلق فیملی پلانگ والوں سے ہے، فاروق ستار ۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ملک میں مردم شمار دوبارہ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کا حق ہے کہ اسے مردم شماری میں گنا جائے۔

کراچی میں مردم شماری کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں ردوبدل ایک غیر منصفانہ عمل ہے، ہر شہری کا بنیادی حق ہے کہ اسے مردم شماری میں گنا جائے لیکن ہمیں لگتا ہے کہ محکمہ شماریات کے چیف کمشنر آصف باجوہ کا تعلق فیملی پلانگ والوں سے ہے کیوں کہ انہوں نے کراچی کے ایک کڑور 40 لاکھ افراد کو گمشدہ کر دیا ہے، وہ فیملی پلاننگ کے چیف کمشنر بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی 4،4 بیویاں ہیں، اس سے بھی کراچی کی آبادی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مردم شماری کے دھاندلی زدہ نتائج مسترد کرتے ہیں

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایسا ماحول اور احساس پیدا کیا جا رہا ہے کہ شہری سندھ میں رہنے والے پاکستانی نہیں اور یہ بتانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ شہری سندھ میں رہنے والے تیسرے درجے کے شہری ہیں۔ انہوں نے دوبارہ مردم شماری کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک دفعہ پھر شفاف طریقے سے مردم شماری کرا کے شفاف نتائج سامنے لانے چاہئیں کیوں کہ محکمہ شماریات نے کراچی کی آبادی کم ظاہر کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں