’دی کپل شرما شو‘ کی واپسی
کپل شرما تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ دوبارہ سے شو کی شوٹنگ کا آغاز کر دیں گے، رپورٹس
بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کی خراب صحت کے باعث بند ہونے والے ان کے پروگرام 'دی کپل شرما شو' کو اب دوبارہ آن ایئر ہونے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔
بھارت کے مشہور کامیڈی شو 'دی کپل شرما شو' کے بند ہونے سے کپل شرما کے مداحوں کو بہت بڑا دھچکا لگا تھا کیوں کہ وہ ہر ہفتے اپنے پسندیدہ میزبان کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں مگر کپل اپنی خراب صحت کی وجہ سے شو کی شوٹنگ نہیں کر پا رہے تھے جس کی وجہ سے سونی ٹی وی انتظامیہ کو ان کے شو کو بند کرنا پڑ گیا تھا مگر اب رپورٹس سامنے آ رہی ہیں کہ کپل شرما تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ جلد ہی دوبارہ سے شو کی شوٹنگ کا آغاز کر دیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بھارتی کامیڈی پروگرام 'دی کپل شرما شو' بند کر دیا گیا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما اپنے شو کی شوٹنگ کا آغاز اکتوبر میں کرلیں گے اور وہ جلد ہی اپنی فلم 'فرنگی' کی پروموشن سے بھی فارغ ہو جائیں گے جو 10 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، ممکنہ طور پر 'دی کپل شرما شو' کا آغاز ایک ماہ بعد ہو جائے گا اور میزبان کپل شرما ایک نئے شو کے ساتھ دوبارہ سے مداحوں کو محظوظ کرتے نظر آئیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کپل شرما نفسیاتی بیماری کا شکار ہوگئے
واضح رہے کہ کپل شرما مصروف شیڈول کی وجہ سے بلڈپریشر اور ڈپریشن کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ کئی بار اپنے شو کی ریکارڈنگ کے لیے سیٹ پر نہیں پہنچ سکے تھے اور بالی ووڈ کے نامور اداکار شاہ رخ خان اور اجے دیوگن سمیت متعدد فنکار ان کا انتظار کرتے رہ گئے تھے اور انہیں ریکارڈنگ کے بغیر ہی واپس جانا پڑا جس کی وجہ سے ٹی وی انتظامیہ نے ان کی مکمل صحتیابی تک شو بند کر دیا تھا۔