جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

شاہد آفریدی کا یہ آخری موقع ہے، اگر وہ پرفارم کریں گے تو ٹیم کا حصہ رہیں گے، اقبال قاسم

بھارت کے خلاف ون ڈے کھیلنے والے اظہر علی اور انور علی کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، محمد حفیظ کپتان ہوں گے۔

ٹیم کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف اور چیف سلیکٹر اقبال قاسم کی ملاقات کے بعد کیا گیا جس کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سعید اجمل، شاہد آفریدی، محمد حفیظ، ناصر جمشید، شعیب ملک، کامران اکمل، عمر اکمل، محمد عرفان، عمر امین، جنید خان، عمر گل، اسد علی، وہاب ریاض، ذوالفقار بابر اور احمد شہزاد شامل ہیں۔


ون ڈے ٹیم میں محمد حفیظ، وہاب ریاض، اسد شفیق، شاہد آفریدی، شعیب ملک، مصباح الحق، محمد عرفان، ناصر جمشید، کامران اکمل، یونس خان، عمر اکمل، اسد علی، جنید خان، عمر گل، عمران فرحت اور عبد الرحمان شامل ہیں جبکہ بھارت کے خلاف ون ڈے کھیلنے والے اظہر علی اور انور علی کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کو بولنگ ورائٹی کی بنا پر ترجیح دی گئی ہے لیکن یہ ان کا آخری موقع ہے، اگر وہ پرفارم کریں گے تو ٹیم کا حصہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض اعزاز چیمہ سے بہتر بولر ہیں اس لئے انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
Load Next Story