کابل میں سہ فریقی مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم

پاک، افغان، امریکا مذاکرات میں داعش کے خاتمے کیلیے مشترکہ کوششوں کے عزم کااعادہ


Express News September 15, 2017
پاکستانی وفدکی قیادت ڈی جی ملٹری آپریشن نے کی۔ فوٹو: فائل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کابل میں ہونیوالے سہ فریقی مذاکرات میں شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق کابل میں پاکستان، امریکا اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات ہوئے،جس میں6 رکنی پاکستانی وفدکی قیادت ڈی جی ملٹری آپریشن میجرجنرل ساحرشمشاد مرزا نے کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق مذاکرات میں شامل تینوں فریقوں نے دہشت گردتنظیم داعش کے خاتمے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی مشترکہ خطرہ ہے اور اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی، داعش کاخاتمہ مشترکہ کوششوں اورمزیدتعاون سے ہی ممکن ہے۔ مذاکرات میں باہمی مفادات اورتحفظات جبکہ پاکستان اور افغانستان کے اجلاس میں سرحد پار فائرنگ اور انسداد دہشت گردی پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں