این اے 120 کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

کلثوم نوازنے کرپشن جاری رکھنے کیلئے ہرحال میں الیکشن جیتنے کی قسم کھا رکھی ہے، درخواست


ویب ڈیسک September 15, 2017
درخواست میں الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر، کلثوم نواز، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا: فوٹو: فائل

این اے 120 کے حلقے کے لیے (ن) لیگ کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق این اے 120 کے حلقے کے لیے (ن) لیگ کی امیدوارکلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی گئی ہے۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میرنے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکرتے ہوئے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر، کلثوم نواز، نیب اوردیگرکو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ کلثوم نواز اپنے درست مالی گوشوارے فراہم کرنے اوربالواسطہ یا بلاواسطہ اپنے زیراستعمال اثاثے بتانے میں ناکام رہیں، کلثوم نوازنے جان بوجھ کر اوربدنیتی سے اپنے اثاثے چھپائے جس کے بعد کلثوم نواز آرٹیکل 62،63 کے تحت الیکشن میں حصہ لینے کی اہل نہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کلثوم نواز نے کرپشن جاری رکھنے کیلئے ہرحال میں الیکشن جیتنے کی قسم کھا رکھی ہے جب کہ ان کی جانب سے اپنا اقامہ بھی ظاہر نہیں کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہورہائیکورٹ کا 13 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |