کراچی میں سی ٹی ڈی افسران کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

افسران کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ذریعے معلوم کیا جائے گا کہ کہیں ان کے جرائم پیشہ افراد سے رابطے تو نہیں، ذرائع


ویب ڈیسک September 15, 2017
سابق سی ٹی ڈی انچارج علی رضا کی متحدہ لندن سے رابطوں پر عہدے سےبرطرفی کے بعد دیگر افسران کی اسکرونٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے:فوٹو،فائل

سابق سی ٹی ڈی انچارج علی رضا کی متحدہ لندن سے رابطوں پر عہدے سے برطرفی کے بعد دیگر افسران کی بھی جانچ پؑڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ کے سابق انچارج علی رضا کو ملازمت سے فارغ کیے جانے کے بعد محکمے کے دیگر افسران کی جانچ پڑتال کا عمل جلد شروع کیا جارہا ہے۔ حکام سی ٹی ڈی میں مزید کالی بھیڑوں کا پتہ لگانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ افسران کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ذریعے معلوم کیا جائے گا کہ کن افسران کے جرائم پیشہ افراد سے رابطےہیں، جب کہ اس اقدام سے پولیس کی وردی میں چھپے سیاسی جماعتوں سے روابط رکھنے والے اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے سہولت کاروں کا بھی پتہ لگایا جائے گا۔

واضح رہے کہ متحدہ لندن کے عسکری ونگ سے تعلق کے الزام پر سابق انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کو ملازمت سے بر طرف کردیا گیا تھا۔ انسپکٹر علی رضا شہید چوہدری اسلم کے ماتحت تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |