حوثی باغیوں نے مکہ مکرمہ پر حملے کی دھمکی دے دی

حوثی باغی کا دعوی ہے کہ وہ جدید میزائلوں سے سعودی دارالحکومت ریاض اور مکہ مکرمہ تک کو نشانہ بناسکتے ہیں


ویب ڈیسک September 15, 2017
حوثی باغیوں کے سربراہ عبدالمالک حوثی نے دعوی کیا ہے کہ وہ اپنے جدید میزائلوں سے سعودی دارالحکومت ریاض اور مکہ مکرمہ تک کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ (فوٹو: فائل)

یمن میں حوثی باغیوں کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے اپنے زیرِ قبضہ ٹی وی چینل المسیرہ پر خطاب میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو براہِ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اب حوثی میزائلوں کی زد پر ہے جبکہ وہ بحیرہ احمر میں سعودی عرب کے تیل بردار بحری جہازوں (ٹینکرز) کو نشانہ بنائیں گے۔

اپنے خطاب میں عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی کمپنیاں یا وہ ادارے جنہوں نے وہاں سرمایہ لگایا ہوا ہے، وہ اب خود کو محفوظ نہ سمجھیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حوثی باغیوں کے پاس ایسی جدید میزائل ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے وہ شمال میں سعودی دارالحکومت ریاض اور جنوب میں مکہ مکرمہ تک مار کرسکتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: یمن میں اتحادی فوج کی بمباری سے حوثی کمانڈر سمیت 45 باغی ہلاک

اسی خطاب میں انہوں نے خبردار کیا کہ حوثی باغیوں کے قبضے میں یمنی بندرگاہ حدیدہ پر قبضے کی کوشش نہ کی جائے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: یمن میں حوثی باغیوں کے حملے میں فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف ہلاک

واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ اس اتحاد میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |