پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں ہوگاگورنرسندھ

فائنل کے لیے خصوصی سیکورٹی پلان بنایا جائے گا اور انٹرنیشنل کرکٹرز کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، محمد زبیر


ویب ڈیسک September 15, 2017
پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں ہوگا،گورنرسندھ

PESHAWAR: گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہاہے کہ پاکستان سپرلیگ کے اگلے سیزن کا فائنل کراچی میں ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ڈیوس کپ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے حالات لاہور سے مختلف نہیں ہیں، پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کے لیے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے بات کی ہے اورکراچی پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن کا فیصلہ کن معرکے کی میزبانی کرے گا، فائنل کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان بنایا جائے گا اور انٹرنیشنل کرکٹرز کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے، ہم بڑے ایونٹس کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بارہ سال کے بعد ڈیوس کپ پاکستان میں کھیلا جارہا ہے اور دنیا کو ڈیوس کپ کے شاندار انعقاد سے اچھا پیغام جائے گا۔ کھیلوں کے فروغ کیلئے وزیر اعظم سے بات کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں