ایس بی پی کریڈٹ گارنٹی اسکیم سے 283 ارب کی فنانسنگ

چھوٹے کاروبار اور کاشتکاروں کو قرضے ملے،85 فیصد فنڈنگ دیہی علاقوں میں کی گئی۔


Business Reporter February 20, 2013
چھوٹے کاروبار اور کاشتکاروں کو قرضے ملے،85 فیصد فنڈنگ دیہی علاقوں میں کی گئی۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے تحت گزشتہ 18 ماہ کے دوران چھوٹے کاروباری اداروں وکاشتکاروں کو2.83 ارب روپے مالیت کی بینک فنانسنگ فراہم کی گئی۔

کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے تحت ملک بھر کے 105 اضلاع میں فنانسنگ کی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں اور 85 فیصد قرضے دیہی علاقوں میں ان کلائنٹس کو جاری کیے گئے ہیں جو اس سے قبل قرضوں کی سہولتوں سے محروم تھے یا کم قرضے پا رہے تھے ان میں سے 81 فیصد چھوٹے کاشتکار تھے، اسی طرح اس اسکیم کے تحت 91 فیصد قرضے ایسے چھوٹے کاروباری اداروں کو فراہم کیے گئے جن میں ملازمین کی تعداد 5 سے کم تھی ان میں 90 فیصد واحد پروپرائٹر تھےَ



کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے تحت بینکوں نے چھوٹے قرضوں کے ذریعے کمرشل بینکنگ مارکیٹ کے اس طبقے کو خدمات مہیا کرنے پر توجہ دی جنہیں قرضے کی سہولت کم میسر ہے، زراعت کیلیے قرضے کا اوسط حجم 3 لاکھ 90 ہزار روپے اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے 21 لاکھ روپے تھا، کلائنٹ کی ضروریات کی بنیاد پر کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے تحت قرضے کی میعاد1 سال سے کم عرصے سے لے کر 3 سال تک تھی، امید ہے کہ یہ اسکیم دیہی علاقوں کے بینکوں کی خدمات سے محروم چھوٹے اداروں کی مدد کرکے دیہی علاقوں میں اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں