پاکستان ٹیکسٹائل سٹی اور کے ای ایس سی میں معاہدہ

پاور سپلائی کمپنی صنعتی علاقے کو 50 میگاواٹ بجلی بلاتعطل فراہم کرے گی۔


Business Reporter February 21, 2013
پاور سپلائی کمپنی صنعتی علاقے کو 50 میگاواٹ بجلی بلاتعطل فراہم کرے گی۔ فوٹو : فائل

پاکستان ٹیکسٹائل سٹی اور کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے درمیان 50 میگاواٹ بجلی کی بلارکاوٹ فراہمی کامعاہدہ طے پاگیا ہے۔

معاہدے پر پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ اور کے ای ایس سی کے ایم ڈی سید نیئر حسین نے دستخط کیے۔ اس ضمن میں ٹیکسٹائل سٹی کے چیئرمین ڈاکٹرمرزا اختیار بیگ نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ اس معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں کے ای ایس سی اپنے بن قاسم گرڈ اسٹیشن کے توسط سے پاکستان ٹیکسٹائل سٹی میں صنعتوں کو50 میگاواٹ بلاتعطل بجلی فراہم کرے گی۔



جبکہ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں پاکستان ٹیکسٹائل سٹی میں قائم صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کے ای ایس سی کی جانب سے سپلائی بڑھاکر250 میگاواٹ کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کے ای ایس سی سے ابتدائی طور پر50 میگاواٹ بجلی کے بلاتعطل حصول کی منظوری دی تھی۔

جس کی بعد میں قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے چیئرمین حاجی محمد اکرم انصاری کی زیر صدارت 27 دسمبر 2012 اور 12 فروری 2013 کو ہونے والے اجلاسوں میں اس فیصلے کی توثیق کی گئی تھی۔ اس موقع پراختیار بیگ نے کہا معاہدے سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں