سعودی عرب پاکستانی شہری کا منشیات اسمگل کرنے کے جُرم میں سر قلم کر دیا گیا

عقیل خان محمد ریاض پر سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کا جُرم ثابت ہونے پر اس کا سر قلم کیا گیا۔

موجودہ سال سعودی عرب میں سر قلم کئے جانے کی سزاؤں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

سعودی عرب میں پاکستانی شہریت کے حامل شخص کا منشیات کی اسمگلنگ کرنے کے جُرم میں سر قلم کردیا گیا۔



سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عقیل خان محمد ریاض پر سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کا جُرم ثابت ہونے پر اس کا سر قلم کیا گیا۔


موجودہ سال سعودی عرب میں سر قلم کئے جانے کی سزاؤں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال سعودی عرب میں مختلف جرائم میں ملوث 76 افراد کے سر قلم کئے گئے تھے۔ سعودی عرب کے قانون کے تحت قتل، لڑکیوں سے زیادتی، منشیات کی اسمگلنگ اور ڈاکہ ڈالنے کے جرائم کے خلاف سزائے موت سنائی جاتی ہے۔


 

Recommended Stories

Load Next Story