کرم ایجنسی سے متصل افغان علاقے میں امریکی ڈرون حملہ 3 افراد ہلاک

حملے کے بعد بھی علاقے میں ڈرون طیارے کی پروازیں جاری ہیں، افغان پولیس


ویب ڈیسک September 15, 2017
پاک افغان بارڈر کے قریب ڈرون حملہ نہیں بلکہ دھماکا تھا جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوئے، مقامی میڈیا ۔ فوٹو : فائل

کرم ایجنسی سے متصل افغان علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرم ایجنسی سے متصل افغانستان کی سرحدی حدود میں امریکی ڈرون طیارے نے بعض مقامات کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں کی جاسکی۔ افغان پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے بعد بھی ڈرون طیارے کی پروازیں جاری ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی سرحد کے قریب افغان علاقے میں ڈرون حملہ

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقوں میں دہشتگردوں کی محفوظ پناگاہیں موجود ہیں تاہم افغان اور وہاں تعینات غیر ملکی فوجہ اہلکار ان کے خلاف زمینی کارروائی سے اجتناب برتتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان میں دہشتگردی کی وارداتیں ہوتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں