ایس ای سی پی نے بروکریج کمپنی کو 5 کروڑ کا جرمانہ کردیا

جرمانہ ایس ای سی پی آرڈیننس کے سیکشن 22 کے تحت لگایا گیا۔


Irshad Ansari February 21, 2013
جرمانہ ایس ای سی پی آرڈیننس کے سیکشن 22 کے تحت لگایا گیا۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ان سائیڈ ٹریڈنگ میں ملوث ہونے پر بروکریج کمپنی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ان سائیڈ ٹریڈنگ میں ملوث ہونے پر ایس ای سی پی نے بروکریج کمپنی بی ایم اے کیپٹل مینجمنٹ لمیٹڈ پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا، یہ جرمانہ ایس ای سی پی آرڈیننس کے سیکشن 22کے تحت لگایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں