عوام کو احتساب کے نام پر انتقام منظور نہیں مریم نواز
ساڑھے چارسال میں کبھی دھاندلی، کبھی دھرنے اور کبھی پاناما کی سازش کی گئی، مریم نواز
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 سال سے میرے والد کے خلاف صرف سازشیں ہی ہوئیں لیکن عوام نے احتساب کے نام پر ہونے والے انتقام کو مسترد کردیا۔
لاہور میں خواتین کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس دن سے ہماری حکومت نے اقتدار سنبھالا سازشی عناصر نے نوازشریف کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا اور 4 سال میں کبھی دھاندلی، کبھی دھرنے اور کبھی پاناما کی سازش کی گئی لیکن عوام نے ہمیشہ کی طرح ہرسازش کو ناکام بنایا جب کہ احتساب کے نام پر انتقام کو تو عوام نے بالکل مسترد کردیا۔
مریم نوازکا کہنا تھا کہ لاہور کے حلقے این اے 120 کے جس علاقے میں بھی گئی وہاں میرا شاندار استقبال کیا گیا جو عوام کا نوازشریف سے محبت کا اظہار ہے، جس طرح کارکنوں اور پاکستانی عوام نے میری والدہ کی صحت کے لئے دعائیں کیں اس کا بدلہ ساری زندگی نہیں چکا سکتی، یہ جذبہ اور محبت میرے لیے سرمایہ حیات ہے، امید ہے کہ 17 ستمبر کو بھی لوگ گھروں سے نکلیں گے اور شیر پر مہر لگائیں گے۔