8 سال سے بکرے کے ساتھ رہنے والی خاتون

جاپانی خاتون بکرے کے ساتھ نہ صرف کھانا کھاتی ہیں بلکہ دعوتوں میں بھی اسے ساتھ لے جاتی ہیں


ویب ڈیسک September 16, 2017
شنزوکا خاص دعوتوں میں اپنے بکرے کے لیے خصوصی لباس بھی تیار کرواتی ہیں۔ فوٹو: ڈیلی میل

جاپانی خاتون گزشتہ 8 سال سے بکرے کے ساتھ نہ صرف رہ رہی ہے بلکہ سیر و تفریح کے وقت بھی بکرے کو اپنے ساتھ لے کر جاتی ہے۔

ٹوکیو کی رہائشی 30 سالہ آیا شنزوکا گزشتہ 8 برس سے بکرے کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں، وہ بکرے کے ساتھ نہ صرف چہل قدمی کے لیے جاتی ہیں بلکہ بکرے کے ساتھ کھانا بھی کھاتی ہیں۔ اس کے علاوہ آیا شنزوکا بکرے کو اپنے ساتھ ریسٹورنٹ میں لے جاتی ہیں، صرف یہی نہیں آیا شنزوکا خاص دعوتوں میں اپنے بکرے کے لیے خصوصی لباس بھی تیار کرواتی ہیں اور اس کو تیار کر کے اپنے ساتھ لے جاتی ہیں۔



آیا شنزوکا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کو اس وقت گود لیا جب بکرا صرف ایک ماہ کا تھا، وہ روزانہ بکرے کو نہلاتی ہیں اور ہیر ڈرائر سے اس کے بالوں کو سُکھاتی ہیں جب کہ آیا شنزوکا نے بکرے کے جذبات کو سمجھنے کے لیے بکرے کی ہی شکل کا ماسک بھی بنوا رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ماسک سے انہیں بکرے کے جذبات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔



آیا شنزوکا کا کہنا ہے کہ انہیں بکروں میں کوئی خاص دلچسپی نہیں لیکن جب سے انہوں نے اس بکرے کو گود لیا ہے تو بکروں میں ان کی دلچسپی خاصی بڑھ گئی ہے اور وہ اس کا خاص خیال رکھتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں