عالمی عدالت انصاف میں بھارت کا جمع کرایا گیا میموریل پاکستان کو موصول

بھارت کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں 13 ستمبر کو میموریل جمع کرایا گیا تھا، ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک September 15, 2017
بھارت کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں 13 ستمبر کو میموریل جمع کرایا گیا تھا، ترجمان دفترخارجہ۔ فوٹو : فائل

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف بھارت کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں جمع کرایا گیا میموریل پاکستان کو موصول ہوگیا ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادو کی سزا کے خلاف بھارت کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں 13 ستمبر کو میموریل جمع کرایا گیا تھا جو آج پاکستان کو موصول ہوگیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اٹارنی جنرل کی سربراہی میں قانونی ٹیم بھارتی میموریل کاجائزہ لے رہی ہے اب عالمی عدالت انصاف میں پاکستان اپنا جواب رواں برس دسمبر میں جمع کرائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کی دوبارہ سماعت

ترجمان نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے اور تخریب کاری کی ان کارروائیوں میں ہزاروں معصوم شہری شہید ہوئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |