حکومت نے الیکشن کمیشن کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں

عوام کا پیسہ اشتہارات میں ضائع کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن نوٹس لے، شیخ شوکت

حکومت نے وزرا کے بجائے نامور شخصیات کے نام سے اشتہارات کی بھرمار کی ہوئی ہے جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں لیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر شیخ شوکت علی نے کہا ہے کہ حکومت نے الیکشن کمیشن کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

غریب عوام کا پیسہ کروڑوں روپے کے اشتہارت میں ضائع کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے ترقیاتی کاموں کے اعلانات کی طرح سرکاری اشتہارات جاری کرنے پر بھی پابندی عائدکر رکھی ہے لیکن حکومت نے وزرا کے بجائے نامور شخصیات کے نام سے اشتہارات کی بھرمار کی ہوئی ہے جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں لیا۔




ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اشتہارات میں حکومتی کارناموں اور تعریفوں کے پل باندھے جا رہے ہیں حالانکہ حکومت کے5 سالہ کارناموں سے ہر فرد واقف ہے۔ انھوں نے کہاکہ جہاں عوام کی اکثریت غربت سے نیچے بھوک و افلاس میں زندگی گزارہی ہو، پینے کا صاف پانی دستیاب نہ ہو، نوجوانوں کی اکثریت بیروزگارہو، وہاں کے حکمرانوں کا کروڑوں روپے اشتہارات میں ضائع کرنا عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ غریب عوام کے ٹیکسوں کو بے دردی سے ضائع کرنا قومی جرم ہے، الیکشن کمیشن اس کاسخت نوٹس لے۔
Load Next Story