فاسٹ فوڈز سے تیزابیت کا مرض بڑھ رہا ہے ڈاکٹر خالد

طلباو ڈاکٹروں کے لیے تعلیمی سیمینار اہمیت کے حامل ہیں، ڈاکٹر رضی


Express News Desk February 21, 2013
لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹر خالد شیخ نے کھانے کی نالی میں تیزابیت کے موضوع پر بتایا کہ فاسٹ فوڈز اور موٹا پے کے باعث اس مرض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: محمد میڈیکل کالج میرپورخاص میں معدہ، آنت و جگر کے امراض سے متعلق سالانہ چھٹے قومی سیمینار سے پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ وطالبات اور ڈاکٹروں کی آگاہی میں اضافے کے لیے اس طرح کے سیمینار انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

انھوں نے10 روزہ پروگرام میں طلبہ و طالبات کی بھر پور شرکت کو سراہا اور ان کی اعلیٰ معیار کے پوسٹر اور لیکچر ز کی تعریف کی۔اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالغنی راہموں نے معدہ اور آنت کے زخم (السر ) کے بارے میں بتایا کہ اس مرض کو کچھ دوائوں کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے۔ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹر خالد شیخ نے کھانے کی نالی میں تیزابیت کے موضوع پر بتایا کہ فاسٹ فوڈز اور موٹا پے کے باعث اس مرض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

3

انھوں نے کہا کہ اس مرض سے نہ صرف کھانے کی نالی میں جلن پیدا ہوتی ہے بلکہ کچھ لوگوں میںیہ مرض رفتہ رفتہ کینسر کی شکل اختیار کر جاتا ہے۔ پروفیسر آف سرجری اور ڈین ڈاکٹر سید رضی محمد نے معدہ اور آنت کی بیماریوںکے مختلف آپریشن کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔ بعد ازاں بہترین پوسٹر اور مقالوں کے مقابلے میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز اور سرٹیفیکٹ تقسیم کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں