واسا ملازمین کو تنخواہیں جلد دیدی جائیں گی غلام محمد

پینشن اور ترقیوں کے آرڈر بھی جاری کردیے جائینگے،یونین سے ملاقات میں یقین دہا نی


Numainda Express February 21, 2013
یونین کے جنرل سیکریٹری انصاف علی لاشاری نے بتایاکہ واسا ملازمین گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ فوٹو: فائل

ادارہ ترقیات حیدرآباد کے ڈائریکٹر جنرل غلام محمد قائمخانی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واسا ملازمین کی 5 ماہ کی رکی ہوئی تنخواہ کی ادائیگی، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن اور ملازمین کی ترقیوں کے آرڈر جلد جاری کردیے جائیں گے۔

یہ یقین دہانی انھوں نے ایچ ڈی اے مہران ورکرز یونین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کرائی۔ اس موقع پر یونین کے جنرل سیکریٹری انصاف علی لاشاری نے بتایاکہ واسا ملازمین گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے فاقہ کشی کا شکار ہیں۔

4

اس موقع پر موجود ادارے کے سیکریٹری وسیم احمد سومرو نے بتایاکہ فوتی ملازمین کے بقایاجات کے تمام کیسز منظور کرلیے گئے ہیں اور بہت جلد اس مدمیں ایک کروڑ روپے جاری کردیے جائیں گے۔ وفد میں چیئرمین محمد سعید، صدرراجاپالاری، عبدالرزاق راجپوت، محمد صدیق ملاح، محمداعظم راجپوت، ولیم نذیر، اکرم صادق، محمداسلم عباسی ودیگر بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں