کنری نجی بینک کا ملازم کھاتیداروں کے 60 لاکھ روپے لے اڑا

تحقیقات کیلیے کراچی سے ٹیم پہنچ گئی، فراڈ ہوا ہے، بینک منیجر

برانچ منیجر سے رابطہ کرنے پر انھوں نے بتایا کہ فراڈ ضرور ہواہے تاہم تحقیقات جاری ہے کہ کتنی رقم غائب ہے۔ فوٹو: فائل

کنری کے ایک نجی بینک میں ملازم لاکھوں روپے کا فراڈ کرکے فرار ہوگیا۔

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم کمرشل بینک میں اکائونٹ ہولڈرز کی جانب سے جمع کرائے گئے تقریباً 60 لاکھ روپے سے زائد رقم کے مختلف چیک ان کے اکائونٹ میں جمع ہونے کے بجائے کیش آفیسر اسد آریسر نکلوا کر فرار ہوگیا۔




ہیڈ آفس کی جانب سے بھجوائی گئی آڈٹ اور انکوائری نے تحقیقات شروع کردی ہے، برانچ منیجر سے رابطہ کرنے پر انھوں نے بتایا کہ فراڈ ضرور ہواہے تاہم تحقیقات جاری ہے کہ کتنی رقم غائب ہے۔ دوسری جانب کیش آفیسر اسد آریسر تاحال فرار ہے۔
Load Next Story