پی پی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے غوث علی شاہ

تمام ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں، دہرا بلدیاتی نظام سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے


Nama Nigar February 21, 2013
غوث علی شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر متنازع دہرا نظام ختم کردے گی۔ فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ نے بدھ کے روز نواب شاہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے۔

دہرا بلدیاتی نظام نافذ کرکے سندھ کو تقسیم کردیا ہے، ملک کے سب ادارے تباہ کردیے ہیں، ریلوے کی تباہی کے باعث مسافر ٹرینیں بند ہوگئی ہیں، پی آئی اے کے پاس طیارے نہیں رہے، میرٹ ختم کرکے سرکاری ملازمتوں کی بندر بانٹ کی گئی جس کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر متنازع دہرا نظام ختم کردے گی۔ الیکشن میں مسلم لیگ ن ٹکٹ انہیں دے گی جو عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں اور بہادر ہوں، لوٹوں و لٹیروں کو ٹکٹ نہیں دیں گے۔ سندھ کی تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے مگر ن لیگ ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

8

مسلم لیگ ن کے رہنما سردار شیر محمد رند نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ آج کے جلسہ عام نے ثابت کردیا کہ نوابشاہ کے عوام پی پی کے ساتھ نہیں بلکہ میاں نواز شریف کیساتھ ہیں۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کو بھوک، مہنگائی اور بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ زین انصاری نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر گرفتار کریگی۔ جلسے سے ملک نذر عباس اعوان، نازو دھاریجو، غلام مصطفی شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جلسے سے نواز شریف کو بھی خطاب کرنا تھا لیکن وہ نہ پہنچ سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں