طے ہوگیا پاپا پپو اور پیسے واپس آئیں گے تحریک انصاف

عدالتی فیصلہ عوام کی فتح، مریم والد سے پوچھیں حدیبیہ کیس کب سے نہیں چلے، فواد چوہدری


Numainda Express September 16, 2017
معصوم خواہش ہے، دودھ کی رکھوالی پر بلا بیٹھ جائے، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بات طے ہوگئی ہے کہ پاپا، پپو اور پیسے واپس آئیں گے۔

فواد چوہدری نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نگرانی کرنے والے جج کو نکالنے کی دہائی دی گئی، معصوم خواہش ہے دودھ کی رکھوالی پربلا بیٹھ جائے،آج حدیبیہ کیس کھل رہا ہے، مریم اپنے والد سے پوچھیں حدیبیہ کیس کب سے نہیں چلے؟، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مقدمات صرف سپریم کورٹ کی وجہ سے احتساب عدالتوں میں جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔