پورا شریف خاندان پاناما اسکینڈل میں ملوث ہے سراج الحق

کرپشن راج کا خاتمہ ہونا چاہیے، سومنات کے بت توڑنے کا وقت آ چکا، جلسے سے خطاب


News Agencies/Numainda Express September 16, 2017
نواز شریف کی نااہلی سے مطمئن نہیں، کرپشن کے مگرمچھوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ہوں گی، امیر جماعت اسلامی۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما اسکینڈل میں پورا خاندان ملوث تھا، اس نظام کیخلاف بخاوت کا اعلان کرتا ہوں۔

سراج الحق نے شیخوپورہ کے جناح گارڈن اورلاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برسراقتدار جماعتوں نے4/4ہاتھوں سے قوم کو لوٹا، کرپشن کے مگرمچھوں کے ہاتھوں میں یقینی ہتھکڑیا ں دیکھ رہے ہیں، ایک مرتبہ پھر سپریم کوٹ کے5 ججزنے نا اہل قرار دیدیا ہے، یہ کبھی بھی اقتدار میں نہیں آسکتے ان کی مفاد پرستی کی سیاست ہمیشہ کیلیے ختم ہو چکی ہے۔ میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے مگر حکمرانوں نے میانمار کے مسلمانوں کیلیے آواز بلند نہیں کی۔

سراج الحق نے کہا ہے کہ جس نے عام آدمی کا استحصال کیا اور اپنے اثاثے بنائے آج وہ سومنات کے بت توڑنے کا وقت آچکا ہے احتساب سب کا ہوگا صرف نوازشریف کا احتساب ہی نہیں بلکہ جرنیل ، جج، بیورو کریٹس اور سیاستدانوں سمیت پاناماکیس میں 430 افراد کی فہرست ہم نے سپریم کورٹ کودی ہے ان سب افراد کو احتساب ہو نا چاہیے، نواز شریف کا حقیقی احتساب تب ہوگا جب کرپشن کا لوٹا ہوا پیسہ قومی خزانے میں واپس آئیگا، نوازشریف کی نااہلی سے مطمئن نہیں، پاناما اسکینڈل میں پورا خاندان ملوث تھا اس نظام کیخلاف بخاوت کا اعلان کرتا ہوں۔

امیر جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے کبھی بھی عدالتی فیصلوں کو تسلیم نہیں کیا، اب میں نہ مانوں کی سیاست اور کرپشن راج کا خاتمہ ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ اسحٰق ڈار کو وزارت خزانہ سے اخلاقاً مستعفی ہوجانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔