ہاراورجیت سےقطع نظرپرامن پاکستانی قوم کوفتح ملی شہبازشریف

میچزکا انعقاد پرامن پاکستان کی جیت اورامن دشمنوں کی شکست ہے، شہبازشریف


ویب ڈیسک September 16, 2017
میچزکے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے، وزیر اعلی پنجاب: فوٹو : فائل

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھیل سے شائقین بھرپورلطف اندوزہوئے اورہاراورجیت سے قطع نظرپرامن پاکستانی قوم کوفتح ملی۔

وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ورلڈ الیون اورپاکستان کے کھلاڑیوں نےعمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، حکومت نے شائقین کرکٹ کیلیے شاندارانتظامات کیے، میچزکے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیےگئے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ میچزکا انعقاد پرامن پاکستان کی جیت اورامن دشمنوں کی شکست ہے، ہاراورجیت سےقطع نظرپرامن پاکستانی قوم کوفتح ملی تاہم دونوں ٹیموں کےکھیل سےشائقین بھرپورلطف اندوزہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔