مشین ٹول فیکٹری کے ایم ڈی کے قتل کا مقدمہ درج
فیکٹری دیوالیہ ہونے کے قریب تھی،ملازمین کوتنخواہ کی ادائیگی نہیں ہورہی تھی
پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر ارشد پرویز کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے بھینس کالونی میں پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ایم ڈی ارشد پرویز ہلاک ہوگئے تھے ، شاہ لطیف ٹائون پولیس نے واقعے کا مقدمہ زخمی ہونے والے فیکٹری کے جنرل منیجر مرزا کاشف قزلباش کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 80/13 بجرم دفعہ 302/324/34 کے تحت دو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ایس ایچ او شاہ لطیف ٹائون علی حسن شیخ نے ایکسپریس کو بتایا کہ فیکٹری دیوالیہ ہونے کے قریب تھی جس کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں ہورہی تھی ، اس ضمن میں فیکٹری کی صورتحال انتہائی کشیدہ تھی اور چند روز قبل ایم ڈی کی گاڑی پر پتھرائو بھی کیا گیا تھا ، انھوں نے کہا کہ واقعہ خالصتاً فیکٹری کے اندرونی معاملات کا شاخسانہ ہے ۔