راولپنڈی میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے شہری کے گھر کا صفایا کردیا

ڈی ایس پی ضیغم عباس، ایس ایچ او ندیم عباس، سب انسپکٹر رسالت نے 10 تولے سونا اور ساڑھے پانچ لاکھ روپے چوری کرلیے


ویب ڈیسک September 16, 2017
ڈی ایس پی ضیغم عباس، ایس ایچ او ندیم عباس، سب انسپکٹر رسالت نے 10 تولے سونا اور ساڑھے پانچ لاکھ روپے چوری کرلیے۔ فوٹو: فائل

تھانہ رتہ امرال پولیس نے ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور سب انسپکٹر کیخلاف شہری کے گھر میں چوری کا مقدمہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں قانون کے محافظ ہی چور بن گئے اور شہری کو لوٹ لیا۔ عدالت کے حکم پر راولپنڈی میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور سب انسپکٹر کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈی ایس پی ضیغم عباس نے ایس ایچ او ندیم عباس، سب انسپکٹر رسالت اور نفری کے ہمراہ قتل کے ملزم کی گرفتاری کے لیے اس کے کزن ولید خان کے گھر پر چھاپا مارا تھا۔ ملزم تو پولیس کے ہاتھ نہ آیا لیکن قانون کے محافظوں نے ولید خان کے گھر کا ہی صفایا کردیا اور وہاں سے 10 تولے سونا اور ساڑھے پانچ لاکھ روپے چوری کرلیے۔ تاہم واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو ریکارڈ ہوگئی جو ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

متاثرہ شہری ولید خان 2 ماہ تک انصاف کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھاتا رہا۔ بعدازاں عدالتی حکم پر چور پولیس والوں کے خلاف دفعہ 342 کے تحت مقدمہ درج ہوا لیکن مقدمہ میں نامزد پولیس افسران و اہلکاروں میں سے کسی کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں