ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان کو 4 برس قید اورجرمانے کی سزا

جعلی دستاویزات کے زریعے بیرون ملک جانے کے الزام میں گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ.


Staff Reporter February 21, 2013
جعلی دستاویزات کے زریعے بیرون ملک جانے کے الزام میں گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ. فوٹو: فائل

KARACHI: اسسٹنٹ سیشن جج ملیر سکندر امیر پنہور نے ڈکیتی کے الزام میں ملوث ملزمان لیاقت علی خان عرف سواتی اور عبدالکریم کو جرم ثابت ہونے پر 4برس قید اور فی کس 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ملزمان کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ جیل میں رہنا ہوگا، استغاثہ کے مطابق 21نومبر 2011کو ملزمان نے مدعی مقدمہ نصراﷲ خان سے نقدی ، موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا تھا ،تھانہ قائد آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کیا تھا ،ملزمان کے خلاف تھانہ قائدآباد میں مدعی نصراﷲ خان کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ ملیرحسن علی کلوڑ نے جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے کے الزام میں گرفتار محمد جاوید پٹنی کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کی تحویل میں دیدیا ہے۔

8

ملزم کو ایف آئی اے نے جعلی پاسپورٹ و دیگر جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جاتے ہوئے ائرپورٹ سے گرفتار کرکے اسکے قبضے سے جعلی پاسپورٹ برآمد کیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر علی محمد میمن نے عادی ملزم سرفراز ارشاد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ،ملزم کودو روز قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے ڈکیتی کے الزام میں مدعی کے منحرف ہونے پر رہا کیا تھا، جیل سے رہائی کے ایک روز بعد ہی ملزم نے گلشن حدید میں لوٹ مار شروع کردی تھی، تھانہ اسٹیل ٹائون نے ملزم کو بیکری میں لوٹ مار کرتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔