مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی آپریشن کے دوران دو نوجوان شہید

قابض فوج نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب درانداز قرار دے کر شہید کیا


ویب ڈیسک September 16, 2017
اگست 2017 میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 37 بے گناہ کشمیری شہید اور 261 زخمی ہوئے۔ فوٹو فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ماشل میں فوجی آپریشن کیا اور اس دوران دو نوجوانوں کو درانداز قرار دے کر شہید کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کے ساتھی سمیت 11 کشمیری شہید

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ دونوں نوجوان سرحد پار کرکے کشمیر میں آئے تھے جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ واضح رہے کہ اگست 2017 میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں 37 بے گناہ افراد کو شہید اور 261 کو زخمی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں