محکمہ تعلیم سندھ میں کرپشن فضل اللہ پیچوہو پر فردِ جرم عائد

ملزم نے صحتِ جرم سے انکار کردیا جس پرعدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا

کرپشن کیس میں سابق سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو پر فردِ جرم عائد،فوٹو:فائل

اینٹی کرپشن کورٹ نے کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو پر فردِ جرم عائد کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی انسداد بدعنوانی عدالت میں محکمہ تعلیم سندھ میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو وکلاٗ کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے سابق سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو پر فردِ جرم عائد کردی جب کہ ملزم نے صحتِ جرم سے انکار کردیا جس پرعدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14اکتوبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ فضل اللہ پیچوہو رکن قومی اسمبلی عذرا فؒ پیچوہو کے شوہر اور آصف زرداری کے برادر نسبتی ہیں، وہ سرکاری اساتذہ کی جبری برطری اور رشوت کے کیس میں اس وقت ضمانت پر ہیں۔
Load Next Story