جنوبی افریقی آل راؤنڈر جے پی ڈومینی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹیم کی نمائندگی کرتا رہوں گا، ڈومینی


ویب ڈیسک September 16, 2017
طویل غور و فکر کے بعد میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، ڈومینی ۔ فوٹو : فائل

جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر جے پی ڈومینی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈومینی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں لیکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلتے رہیں گے۔ 33 سالہ ڈومینی نے کہا کہ طویل غور و فکر کے بعد میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، میں فوری طور پر ٹیسٹ کرکٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔

ڈومینی نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے حاصل ہونے والے تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں اور مجھے خوشی ہے کہ جنوبی افریقا کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ میں نے یادگار میچز کھیلے۔

یاد رہے کہ ڈومینی نے 2008 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ 46 ٹیسٹ میچز میں ڈومینی نے 2103 رنز بنائے اور ساتھ ہی 42 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ڈومینی نے جنوبی افریقا کے لیے اپنا آخری ٹیسٹ میچ رواں برس جولائی میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلا تھا جس کے بعد انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں