نوازشریف خود نااہل ہو گئے مگر پیچھے نااہلوں کی فوج چھوڑ گئے بلاول بھٹو زرداری

بینظیر بھٹو قتل کیس کا سب سے بڑا سہولت کار مشرف ہے لیکن وہ ملک سے فرار ہے، چیرمین پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک September 16, 2017
بینظیر بھٹو قتل کیس کا سب سے بڑا سہولت کار مشرف ہے لیکن وہ ملک سے فرار ہے، بلاول بھٹو۔ فوٹو: آن لائن

چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بینظیر قتل کیس کا عدالتی فیصلہ مسترد کرتے ہیں کیوں کہ یہ فیصلہ نہیں ظلم ہے جو ہم نہیں مانتے اور بینظیر کے قاتلوں کو سزا ملنی چاہیے۔

دادو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کے قتل کا اعتراف کرنے والوں کو بری کر دیا گیا اور مجرمانہ غفلت پر پولیس والوں کو سزا دی گئی لیکن پولیس والوں کو حکم دینے والوں کو سزا نہیں دی گئی، بینظیر قتل کیس میں سب سے بڑے سہولت کار پرویز مشرف ہیں جو ملک سے فرار ہیں جب کہ بینظیر قتل کیس کا فیصلہ ان فیصلوں کا تسلسل ہے جن میں کبھی انصاف نہیں ملا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بینظیر قتل کیس کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں کیوں کہ یہ فیصلہ نہیں ظلم ہے جو ہم نہیں مانتے اور بینظیر کے قاتلوں کو سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف خود نا اہل ہوگئے مگر نااہلوں کی فوج چھوڑ گئے ہیں جب کہ موجودہ حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں