بھارتی فضائیہ کے مارشل ارجن سنگھ 98 برس کی عمر میں چل بسے

ارجن سنگھ ایئر فورس میں ایسے واحد آفیسر تھے جن کو فیلڈ مارشل کے برابر 5 اسٹارز رینک دیا گیا تھا


ویب ڈیسک September 17, 2017
ارجن سنگھ بھارتی فضائیہ کے واحد آفیسر تھے جن کو فیلڈ مارشل کے برابر فائیو اسٹارز رینک دیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

بھارتی ایئر فورس کے مارشل ارجن سنگھ 98 برس کی عمر میں حرکت کلب بند ہونے سے چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے مارشل ارجن سنگھ کی طبیعت مسلسل سنگین بنی ہوئی تھی اور آج صبح انہیں دل کا دورہ بھی پڑا تھا جس کے بعد انہیں دہلی میں واقع آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکے۔

بھارتی ایئر فورس کے مارشل ارجن سنگھ کی عمر 98 برس تھی جب کہ وہ ایئر فورس میں ایسے واحد آفیسر تھے جن کو فیلڈ مارشل کے برابر 5 اسٹارز رینک دیا گیا تھا۔

ارجن سنگھ 15 اپریل 1919 میں پنجاب میں لیالپور جو اب پاکستان کا حصہ ہے وہاں پیدا ہوئے تھے اور 19 سال کی عمر میں کرین ویل کے نام سے مشہور رائل ایئر فورس کالج میں داخلہ لیا اور بعد ازاں ایک پائلٹ افسر کے طور پر گریجویشن مکمل کی۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ایئرفورس کے مارشل ارجن سنگھ کی اچانک موت نے پورے ملک کو غمزدہ کردیا ہے، ملک کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں