پاکستان اور ایران کا گوادر میں آئل ریفائنری لگانے پر اتفاق
معاہدے پر دستخط صدر کے 27 فروری کو دورہ ایران کے دوران ہونگے، ڈاکٹر عاصم.
پاکستان اور ایران نے گوادر میں آئل ریفائنری لگانے پر اتفاق کرلیا۔
مشیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ معاہدے پر دستخط صدر کے 27فروری کو دورہ ایران کے دوران ہوں گے۔ بدھ کے روز مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور ایرانی وزیر پٹرولیم کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گوادر میں آئل ریفائنری لگانے پر اتفاق ہو گیا ہے اور یہ ریفائنری ایرانی کمپنی اور پی ایس او کے باہمی اشتراک سے لگائی جائے گی اس ریفائنری کی پیداواری صلاحیت 400 بیرل یومیہ ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی وفد آج ایران روانہ ہو رہا ہے جو گیس پائپ لائن معاہدے کو حتمی شکل دے گا۔
این این آئی کے مطابق ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر مذاکرات کا آئندہ دور چوبیس گھنٹے میں متوقع ہے، مذاکرات میں اب گیس پائپ لائن کے علاوہ خام تیل اور ایل پی جی کی درآمد کے معاملات بھی شامل ہوں گے۔ مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے مطابق اس دفعہ کا تعین بھی اب رواں ماہ کی 22 تاریخ کی بجائے یکم مارچ کو ہو گا۔