بنگلادیش لیگ میں 43 سالہ مصباح الحق بھی جادو جگائیں گے
16پاکستانی منتخب، کامران اوراظہرعلی سمیت متعدد کھلاڑی منہ دیکھتے رہ گئے
بنگلادیش پریمیئر لیگ میں مصباح الحق بھی اپنا جادو جگائیں گے۔
بنگلادیش پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ میں مجموعی طور پر 46 پاکستانی پلیئرز نے حصہ لیا تھا مگر صرف15 کا انتخاب ہوا، ان میں سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بھی شامل ہیں، ان کی خدمات چٹاگانگ وکنگز نے حاصل کی ہیں، انھیں اس سائیڈ میں یاسر عرفات بھی جوائن کریں گے، ٹیم کے آئیکون سومیہ سرکار ہیں۔
راجشاہی کنگز میں پاکستان کے محمد سمیع اور اسامہ میر موجود ہیں۔ ڈھاکا ڈائنا مائٹس میں شاہد آفریدی، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی موجودہیں۔ کومیلہ وکٹورینز کو شعیب ملک، حسن علی، رومان رئیس، فہیم اشرف اور عمران خان جونیئر کا ساتھ حاصل ہوگا۔ کھلنا ٹائٹنز میں شاداب خان، سرفراز احمد اور جنید خان شامل ہیں۔ رنگپور رائیڈرز میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی موجود نہیں۔ بابراعظم سلہٹ کی نمائندگی کرینگے۔
مقامی کھلاڑیوں کی فہرست میں اے پلس کیٹیگری میں شامل واحد کھلاڑی مستفیض الرحمان کی خدمات راجشاہی کنگز نے حاصل کیں، اسی طرح اے کیٹیگری میں موجود بنگلادیش کے سابق اسپنر عبدالرزاق رنگپور رائیڈرز میں شامل ہوگئے۔
یاد رہے کہ بنگلادیشی لیگ کے ڈرافٹ کیلیے 46 پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے نام پیش کیے تھے،ان میں کامران اکمل اور اظہر علی بھی شامل تھے تاہم انھیں کسی بھی ٹیم نے اپنا نہیں بنایا۔ بی پی ایل کا اگلا ایڈیشن نومبر میں ہی کھیلا جائے گا اور اس کے مقابلے جنوبی افریقہ کی نئی گلوبل ٹوئنٹی 20 لیگ سے متصادم ہیں جب کہ پی سی بی نے بھی انہی تاریخوں میں اپنا ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔