ڈیرن سیمی ویسٹ انڈین بورڈ چیف سے میڈل وصول کیے بغیر ہی واپس چلے گئے

میرا مقصد ڈیوڈ کیمرون کو نظر انداز کرنا نہیں تھا، ڈیرن سیمی


Sports Reporter September 17, 2017
میرا مقصد ڈیوڈ کیمرون کو نظر انداز کرنا نہیں تھا، ڈیرن سیمی۔ فوٹو: فائل

ورلڈ الیون میں شامل ڈیرن سیمی ویسٹ انڈین بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ کیمرون سے اپنے حصے کا میڈل وصول کیے بغیر ہی ڈریسنگ روم واپس چلے گئے۔

تیسرے اور آخری میچ کے بعد تقریب میں ڈیوڈ کیمرون نے مہمان الیون کو میڈلز دینے شروع کیے، قطار میں پہلے ہاشم آملا، ان کے بعد تمیم، پال کولنگ ووڈ ڈیوڈ ملر اور پھر سیمی موجود تھے، ابھی تمیم میڈل وصول کررہے تھے کہ سیمی گراؤنڈ سے باہر جانے لگے، فوٹیج میں انھیں نمایاں بھی کیا گیا۔

بعد ازاں سیمی نے کہا کہ ان کا مقصد ڈیوڈ کیمرون کو نظر انداز کرنا نہیں تھا جن سے ان کا پرانا تنازع چل رہا ہے بلکہ انھیں ٹوائلٹ کی حاجت محسوس ہوئی، اس لیے اچانک ڈریسنگ روم واپس لوٹنا پڑا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیرن سیمی کے ویسٹ انڈین ساتھی سموئل بدری نے اختلافات کے باوجود کیمرون سے اپنا میڈل وصول کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں