کراچی سینٹرل جیل سے خطرناک قیدیوں کو اندرون سندھ منتقل کردیا گیا
قیدیوں میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزمان بھی شامل ہیں
سینٹرل جیل سے 49 خطرناک قیدیوں کو اندرون سندھ منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی سینٹرل جیل سے 2 قیدیوں کے فرار کے بعد سیکیورٹی کے پیش نظر 49 خطرناک قیدیوں کوسخت سیکیورٹی حصار میں اندرون سندھ منتقل کردیا گیا ہے۔ اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقل کیے گئے اسیروں میں سزائے موت یافتہ قیدی اور سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزمان بھی شامل ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی سینٹرل جیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن
واضح رہے کہ صوبائی اپیکس کمیٹی نے کراچی سینٹرل جیل میں موجود خطرناک قیدیوں کو صوبے کے دیگر جیلوں میں منتقل کرکے ان جیلوں کو ہائی سیکیورٹی جیل قراردینے کا فیصلہ کیا تھا۔