بیرون ملک سے درآمدہ اژدھے کراچی چڑیا گھر میں جلدی امراض کا شکار

حشرات الارض کے ایک ماہر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ الرجی کا مرض پھیل رہا ہے۔


سعد حسن February 21, 2013
ان غیرزہریلے سانپوں کو 3 روز قبل ہی چڑیاگھر کی انتظامیہ کی عارضی سپرداری میں دیا گیا تھا. فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی کے چڑیا گھر میں بیرون ملک سے درآمدہ 30اژدھوں میں سے بعض اژدھے جلدی الرجی کا شکار ہوگئے ہیں۔

ان غیرزہریلے سانپوں کو 3 روز قبل ہی چڑیاگھر کی انتظامیہ کی عارضی سپرداری میں دیا گیا تھا تاہم انتظامیہ ان کی مناسب دیکھ بھال میں ناکام ہوگئی ہے۔ یہ 30اژدھے کراچی کے بعض شوقین افراد نے پاکستان میں منگوائے ہیں اور ابھی تک ان کی کسٹم کا مرحلہ سر نہیں ہوا۔ ایک اژدھے کی پیلی جلد پر سرخ دھبے نمودار ہوگئے ہیں، حشرات الارض کے ایک ماہر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ الرجی کا مرض پھیل رہا ہے اور متاثرہ اژدھے اسکے باعث کمزور ہو جائینگے۔

ان اژدھوں کو امریکی ریاست اوکلوہاما سے درآمد کیا گیا ہے اور ان کی اکثریت بچوں کی ہے جنہیں زیادہ توجہ اور احتیاط کی ضرورت ہے۔ ماہرین نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ جس جگہ پر ان سانپوں کو رکھا گیا ہے وہ مناسب نہیں۔ کچھ اژدھے بتدریج جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے آپس میں الجھتے نظر آتے ہیں۔ رابطے پر کراچی چڑیا گھر کے ڈائریکٹر بشیر سدوزئی نے کہا کہ وہ اس وقت بیرون شہر ہیں اور صورتحال کی حقیقی وضاحت نہیں کرسکتے تاہم ایسی کوئی بھی پیچیدگی آب وہوا میں تبدیلی سے ہوئی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں