ڈاکٹر یاسمین راشد کا الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

آج کے نتائج پر 29 ہزار ووٹوں کا سایہ پڑا ہوا ہے، امیدوار تحریک انصاف

آج کے نتائج پر 29 ہزار ووٹوں کا سایہ پڑا ہوا ہے، امیدوار تحریک انصاف فوٹو : فائل

این اے 120 ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ فی الحال کسی چیز پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی، الیکشن کا دن پرسکون رہنے پر فوج اور میڈیا کا شکریہ ادار کرتی ہوں، فوج کی وجہ سے لوگ پرسکون رہے اور آرام سے ووٹ ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے نتائج پر 29 ہزار ووٹوں کا سایہ پڑا ہوا ہے،اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑیں گے بلکہ آخری دم تک اس کا پیچھا کریں گے اور الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت ضرور جاؤں گی۔


یاسمین راشد نے کہا کہ پچھلی بار پولنگ اسٹیشنز میں (ن) لیگ کے لوگ گھس جاتے تھے اس بار ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے الیکشن ہمیشہ صاف اور شفاف ہوں کیونکہ غلط طریقے سے جیتا گیا الیکشن جمہوریت کو مضبوط کرنے کے بجائے کمزور کرتا ہے۔

Load Next Story