کراچی چھاتی کے سرطان کے حوالے سے ورکشاپ ترک ڈاکٹر نے 5 آپریشن کیے

بریسٹ کینسر کے 80 فیصد مریض اس وقت ڈاکٹر کے پاس آتے ہیں جب بیماری بہت زیادہ پھیل چکی ہوتی ہے, ڈاکٹر سلیم سومرو.

بریسٹ کینسر کے 80 فیصد مریض اس وقت ڈاکٹر کے پاس آتے ہیں جب بیماری بہت زیادہ پھیل چکی ہوتی ہے, ڈاکٹر سلیم سومرو. فوٹو: فائل

جناح اسپتال میں جونسن اینڈ جونسن فارماسوٹیکل کمپنی کے اشتراک سے بریسٹ آگمنٹیشن اینڈ ری کنسٹرکشن کے حوالے سے ورکشاپ کے دوران ترک ڈاکٹر سی ریحا یاووزر نے ڈاکٹروں کے ساتھ ملکر 5 سرجریز کیں، ترک ڈاکٹر نے لیکچر بھی دیا۔


پروفیسر ڈاکٹر صغریٰ پروین نے کہا کہ اگر ابتدائی اسٹیج پر بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوجائے تو آپریشن کرکے ٹیومر کو نکالا جاسکتا ہے، دیہی اور شہری علاقوں میں بہت سی خواتین اپنے والدین کو بیماری کے بارے میں بتانے سے ہچکچاتی ہیں۔

ڈاکٹر سلیم سومرو کا کہنا تھا کہ بریسٹ کینسر کے 80 فیصد مریض اس وقت ڈاکٹر کے پاس آتے ہیں جب بیماری بہت زیادہ پھیل چکی ہوتی ہے۔
Load Next Story