تیراہ میں بمباری14شدت پسند ہلاک کئی ٹھکانے تباہ
نوشہرہ میں طالبان نے سی ڈی شاپس اورنیٹ کیفے مالکان کوختم کرنے کیلیے دھمکی آمیز پمفلٹ تقسیم کیے ہیں۔
تیراہ میں جیٹ طیاروں کی مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوںپربمباری کے نتیجے میں14شدت پسندہلاک اورمتعددزخمی جبکہ بمباری کے دوران متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں نے تحصیل جمرود کے دورافتادہ پہاڑی علاقوں دوہ توئے، سرہ ویلا، سورکس، اوچے ونے،حیدر کنڈائواورمہربان کے علاقوںمیں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی۔ٹانک سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ٹانک بھرے بازار میں فائرنگ سے امن کمیٹی کے سابق رضاکارگل مشاسمیت دوافرادقتل اور ایک زخمی ہوگیا،جاںبحق ہونیوالادوسراشخص ایک راہگیر طارق شاہ بتایاگیا ہے۔
ادھرخیبرہائوس پشاورمیںخودکش حملے میں جاں بحق اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لنڈی کوتل خالد ممتازکو آبائی گائوںدرکی ٹانک میںسپردخاک کر دیاگیا،حملہ آوروںکے بارے میںابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہواہے کہ وہ اپنے قیدیوں کو چھڑانے کیلیے آئے تھے۔ادھرنوشہرہ میں طالبان نے سی ڈی شاپس اورنیٹ کیفے مالکان کوختم کرنے کیلیے دھمکی آمیز پمفلٹ تقسیم کیے ہیں۔