باجوڑ ایجنسی میں دھماکا پولیٹیکل تحصیلدار سمیت 6 افراد شہید

دھماکا ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا اور زخمیوں میں متعدد لیویز اہلکار شامل ہیں۔


ویب ڈیسک September 17, 2017
سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو : فائل

تحصیل لوئی ماموند کے علاقے تنگی گڑیگال میں سڑک کنارے ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پولیٹیکل تحصیلدار فواد علی سمیت 6 افراد شہید جب کہ متعدد لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑایجنسی میں تحصیل لوئی ماموند کے علاقے تنگی گڑیگال میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 6 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے میں پولیٹیکل تحصیلدار فواد علی شاہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جو کسی جرگے میں شرکت کے لئے جارہے تھے، دھماکے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جس میں سے ایک اور زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کی شناخت معتبر، برادر، یوسف، جان محمد اور راشد زمان سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں