معروف ادیب اور کالم نگار رسول احمد کلیمی انتقال کرگئے

مرحوم کینیڈامیں نیشنل بینک آف پاکستان کے سابقہ چیف ریپریذنٹیٹو تھے اور2003 تا2008 این بی پی میں مختلف عہدوںپر فائزرہے


Express News February 21, 2013
مرحوم کینیڈامیں نیشنل بینک آف پاکستان کے سابقہ چیف ریپریذنٹیٹو تھے اور2003 تا2008 این بی پی میں مختلف عہدوںپر فائزرہے فوٹو: فائل

PASRUR: معروف ادیب اور روزنامہ ایکسپریس کے کالم نگار رسول احمد کلیمی گزشتہ روز ٹورنٹو (کینیڈا) میں انتقال کرگئے۔

مرحوم کینیڈا میں نیشنل بینک آف پاکستان کے سابقہ چیف ریپریذنٹیٹو تھے اور2003 تا 2008 این بی پی میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ رسول احمد کلیمی نے کئی کتابیں تصنیف کیں جبکہ آپ نے شاعری کی صنف میں بھی اپنے جوہر دکھائے، آپ کی کئی نعتیں مقبول عام ہوئیں۔ گزشتہ دنوں مرحوم عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث ٹورنٹوکے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ادارہ رسول احمد کلیمی کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہے اور دعاگو ہے کہ اﷲ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |