کویت کا شمالی کوریا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

کویت کی حکومت نے امریکی دباؤ پر شمالی کوریا کے خلاف یہ اقدام اٹھایا، عالمی میڈیا


ویب ڈیسک September 17, 2017
کویت نے شمالی کوریا کے سفیر سمیت 5 سفارت کاروں کو ایک ماہ میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔

کویت کی حکومت نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کویت کی حکومت نے شمالی کوریا کے سفیر سو شانگ سک سمیت 5 سفارت کاروں کو ایک ماہ کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ کویت نے یہ اقدام امریکا اور عالمی برادری کے اشارے پر کیا تاکہ شمالی کوریا کی ترسیلات زر کو کم کیا جاسکے جس سے وہ اپنے ایٹمی پروگرام کے اخراجات پورے کرتا ہے۔ خلیجی عرب ممالک میں شمالی کوریا کے ہزاروں مزدور کام کرتے ہیں جب کہ صرف کویت میں ہی شمالی کوریا کا سفارت خانہ قائم ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جاپان کو ڈبو دیں گے اور امریکا کو خاک میں ملا دیں گے، شمالی کوریا

کویت نے شمالی کوریا کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو بھی کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سفیروں کی تعداد گھٹانے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں اب شمالی کوریا کے سفارت خانے میں صرف 4 سفارت کار باقی رہ جائیں گے جن میں سے ایک ناظم الامور ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ایٹمی تجربے کی پاداش میں شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں عائد

واضح رہے کہ دو ہفتے پہلے ہی امیر کویت صباح الاحمد الصباح امریکا کا دورہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتیں کرکے واپس لوٹے ہیں۔ بعدازاں کویت میں امریکی سفارت خانے نے شمالی کوریا اور دیگر مسائل پر کویت اور امریکا کو ایک دوسرے کا سچا دوست قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں